دریائے چناب کے اردگرد رہنے والی آبادیوں کو الرٹ جاری

دریائے چناب کے اردگرد رہنے والی آبادیوں کو الرٹ جاری


دریائے چناب میں متوقع شدید سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث سیلابی ریلہ مرالہ سے خانکی کی طرف بڑھ رہا جس کے باعث دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا اگلے ہفتے تک روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان

مرالہ ہیڈ ورکس پر بہاؤ 5 لاکھ 48 ہزار 237 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، سیلابی ریلہ آج رات خانکی اور قادر آباد پہنچنے کا امکان ہے،قادر آباد پر بہاؤ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ریلہ 8 ستمبر کی صبح 7بجے 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک بہاؤ کیساتھ تریموں ہیڈ ورکس پہنچے گا،2لاکھ 64 ہزار کیوسک کے بہاؤ کیساتھ11 ستمبر کو 8 بجے رات یہ ریلہ پنجند پہنچنے کا امکان ہے ۔

13ستمبر کو رات 8 بجے سیلابی ریلہ 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک بہاؤ کیساتھ گڈو بیراج پہنچ سکتا ہے،این ڈی ایم اے نے تمام مقامی و ضلعی انتظامیہ کو فوری حفاظتی و امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت  کی ہے ۔

حکومت سندھ کا 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کااعلان

دریا کنارے آباد آبادیوں کو ہائی الرٹ رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،خانکی، قادر آباد، تریمو، پنجند اور گڈو کے مکین احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے،نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے مکمل فعال ہے ،دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

جولائی تا اگست:سیمنٹ کی برآمدات میں 51 فیصد اضافہ

سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں ،ہنگامی کٹ پانی، خوراک، ادویات تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں ،مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top