دریائے راوی کےکنارے غیرقانونی تعمیرات، ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار

دریائے راوی کےکنارے غیرقانونی تعمیرات، ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار


لاہور، پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے حالیہ سیلاب کے بعد دریائے راوی کے اطراف غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکردیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک بڑی کارروائی کے دوران 11 ہزارکنال پرقائم ایک غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

دریائے ستلج میں طغیانی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں، حفاظتی بند توڑنے کی تیاریاں مکمل

ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفرچٹھہ نے انکشاف کیا کہ گرفتارملزم پر8 ارب روپے دبئی منتقل کرنے کا الزام ہے جبکہ اس منصوبے میں لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے بعض افسران کی مبینہ ملی بھگت بھی سامنے آئی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق روڈا اورایل ڈی اے کو سمن جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 11 نئے کیسز رپورٹ

دریائے راوی کے اطراف بننے والی اسکیموں کی تفصیلات بھی حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ سیلابی تباہ کاریوں کی وجوہات اورذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکے وژن کے مطابق کرپشن میں ملوث کسی سرکاری افسرکورعایت نہیں دی جائے گی، تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے اورعوام کو لوٹنے والے عناصرسے ریکوری کی جائے گی۔

جہیز سیلاب میں بہہ جانے پر9 بچیوں کی شادی کی ذمہ داری گورنر پنجاب نے لے لی

سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا تھا کہ سادہ لوح شہریوں کوان غیرقانونی اسکیموں سے واپس رقم دلوانا بھی ترجیح ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top