محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 15 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 227 تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ دیہی علاقوں سے 192 جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں کے ڈینگی وارڈ میں 25 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔