چیٹ جی پی ٹی سسٹم میں پیرنٹ کنٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ

چیٹ جی پی ٹی سسٹم میں پیرنٹ کنٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ


چیٹ جی پی ٹی اب والدین کی نگرانی میں استعمال ہو گا،کپمنی نے سسٹم میں پیرنٹ کنٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق نئے حفاظتی اقدامات کے تحت چیٹ بوٹ میں والدین کے لیے نگرانی کی سہولت فراہم کی جائے گی،آئندہ ماہ والدین اپنے اکاؤنٹ کو اپنے بچے کے اکاؤنٹ سے جوڑ سکیں گے۔

میری معذرت: وہ ٹاسک جو چیٹ جی پی ٹی نہ کر سکی

والدین کو کنٹرول حاصل ہوگا کہ بچہ چیٹ جی پی ٹی سے کیسے اور کیا بات کرے ،جب سسٹم کو یہ پتہ چلے گا کہ بچہ ذہنی دباؤ یا پریشانی کا شکار ہے، تو والدین کو اطلاع دی جائے گی۔

سسٹم میں نئے اقدامات امریکی جوڑے کے اوپن اے آئی پر مقدمہ درج کرانے کے بعد کیے گئے ہیں،امریکی جوڑے نے چیٹ جی پی ٹی پر بچے کو خود کشی پر اکسانے کا الزام عائد کیا تھا۔

گوگل نے جی میل سیکیورٹی مسئلے کی خبروں کو “من گھڑت” قرار دے دیا

جوڑے نے چیٹ جی پی ٹی کے سیکیورٹی نظام میں خامیاں ہونے کا بھی دعوِیٰ کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top