پاکستان کے مایہ نازکرکٹرہاں بچی کی پیدائش

پاکستان کے مایہ نازکرکٹرہاں بچی کی پیدائش


قومی کرکٹر شاداب خان نے ہفتہ کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا اور دو تصاویر شیئر کیں، ایک تصویر میں والدین کے ہاتھ اور بچی کے پاؤں جبکہ دوسری تصویر میں بے بی باسکٹ میں بچی والدین ہاتھوں میں نظر آرہی ہے۔

کرکٹر نے پوسٹ میں لکھا کہ الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

 

آل راؤنڈر نے مزید لکھا کہ اس رحمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ ہم اس نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاداب اور ان کی اہلیہ کیلئے مبارکباد کے پیغامات کا ڈھیر لگ گیا۔

واضح رہے کہ شاداب خان نے جنوری 2023ء میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی، ان کی اہلیہ ہمیشہ برقع اوڑھے پردے میں رہتی ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top