فلڈ ریلیف کیلئے پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ

فلڈ ریلیف کیلئے پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ


پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں فلڈ ریلیف کے لیے ایک نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

نمائشی کرکٹ میچ میں پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون peshawar zalmi vs) legend xi) کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد جمع کرنا ہے۔

سلمان آغا کی افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دینے پر مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل

میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر، محمد حفیظ، صہیب مقصود، یاسر شاہ، عمید آصف، اظہر علی، عمران فرحت، ہمایوں فرحت، احسان اللہ، یاسر حمید، کامران غلام، عبد الرحمٰن، محمد عرفان، معاذ صداقت، ذوالفقار بابرم اور محمد سلمان شرکت کریں گے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی اور پاکستان کے کرکٹرز، خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہیں، ہم اپنے بہنوں اور بھائیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top