وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے محکمانہ کھیلوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف روزگار کا ذریعہ بلکہ ان کے کھیل کے سفر کو بھی محفوظ اور پائیدار بنائے گی۔
اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو نہ صرف روزگار کی ضمانت ملے گی بلکہ کھیلوں کی ترقی کے لیے اداروں کی سرپرستی اور اسپانسرشپ کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
اسلام آباد میں وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں اور کھیلوں کی فیڈریشنز نے اس منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں گریڈنگ سسٹم لانے پر بھی غور ہوا، تاکہ ایلیٹ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولتیں زیادہ منظم طریقے سے دستیاب ہو سکیں۔
کھیلوں کے ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے اس فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا ہے، وہ پرامید ہیں کہ محکمانہ سرپرستی دوبارہ انہیں وہ اعتماد دے گی، جس کی بدولت وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں گے۔