ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور حالیہ ایک ہفتے کے دوران بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے شہری آٹے کی بلند ترین قیمت ادا کر رہے ہیں۔
حالیہ ہفتے کے دوران کراچی، لاڑکانہ اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی دوران حیدرآباد اورسکھر میں آٹے کا 20کلو کاتھیلا 280 تک مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلےکی قیمت 210 روپے، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بنوں اورملتان میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 200 روپے تک بڑھی۔