سکولوں میں چھٹیوں کی توسیع کا معاملہ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیصلہ سنا دیا

سکولوں میں چھٹیوں کی توسیع کا معاملہ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیصلہ سنا دیا


پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے باعث اسکول بند(school holidays) کرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا۔

محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے چھٹیوں کا اعلان کر سکیں گے۔

بریک سسٹم میں مسئلہ،فورڈ موٹر کا 5 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

یاد رہے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب کے باعث تعلیمی ادارے پہلے ہی 7 روز کے لیے بند ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔

لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بھی بند ہیں،ڈائریکٹر کالجز نے 16 کالجز میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  کالجز 29 اور 30 اگست کو بند رہیں گے،شاہدرہ، چوہنگ اور بند روڈ کے کالجز بند رہیں گے۔

شرقپور شریف، فیروزوالہ، خانقاہ ڈوگراں اور نارنگ منڈی کے کالجز بند رہیں گے،ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز میں 2 روز چھٹی ہو گی۔قصور کے علاقے کنگن پور میں بھی کالجز بند رہیں گے ،احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔

گوندا اور انکی اہلیہ نے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اس کے علاوہ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 اور 31 اگست 2025 کو منعقد ہونے والے تمام تحریری امتحانات ملتوی کردیئےگئے ہیں۔

پی پی ایس سی کے مطابق ملتوی کیے گئے امتحانات میں انسپکٹر لیگل (پنجاب پولیس) اور دیگرسرکاری محکموں کی بھرتیوں کے ٹیسٹ شامل ہیں یہ امتحانات لاہورمیں منعقد ہونا تھے جن کا مقصد مجموعی طورپر434 آسامیوں پر بھرتی کرنا تھا۔

کمیشن کے ترجمان کے مطابق ان امتحانات میں 8 ہزارسے زائد امیدواروں نے شرکت کرنی تھی جنہیں اب انتظارکرنا ہوگا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی

نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا جس کیلئے امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی پی ایس سی کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا چینلزسے باخبررہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top