پنجاب

پنجاب


دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی ریلے کے باعث پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا بھی شریک ہوئے۔

سندھ میں بھی بڑے درجے کے سیلاب کا خدشہ موجود ہے، چیف سیکرٹری سندھ

اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں اضافی انتظامی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری خالی کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ، کلینک آن ویلز کو متاثرہ اضلاع میں فوری روانہ کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top