کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں اضافہ، ڈالر مزید سستا

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں اضافہ، ڈالر مزید سستا


کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 546 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے اعتماد میں اضافہ اور مثبت اقتصادی اشاروں کی وجہ سے یہ ترقی ممکن ہوئی۔

اسی دوران غیر ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو ملی اور یہ مزید 10 پیسے سستا ہو گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں

یہ مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے اور ملکی معیشت کے استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں100 انڈیکس 0.37 فیصد اضافے کے بعد 1 لاکھ 47 ہزار 889 کی سطح پر پہنچ گیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 147343 کی سطح پر بند ہواتھا۔ یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے نتائج، طلبا کےلیے اہم خبرآگئی

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعدڈالر 281.80 روپے سے کم ہوکر 281.70 روپے پر آگیاہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top