ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.69 روپے سستی؟

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.69 روپے سستی؟


کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 69 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہوگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرا رکھی ہے جس پر کل سماعت ہوگی۔ ای سی سی کی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، ای سی سی نے ملک بھر کے لیے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دی تھی۔

بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں طور پر لاگو ہوتی ہے اور اب ای سی سی کے نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں لاگو ہوا کرے گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top