پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت 30، 31 اگست کے امتحانات ملتوی

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت 30، 31 اگست کے امتحانات ملتوی


لاہور، چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 اور 31 اگست 2025 کو منعقد ہونے والے تمام تحریری امتحانات ملتوی کردیئےگئے ہیں۔

پی پی ایس سی کے مطابق ملتوی کیے گئے امتحانات میں انسپکٹر لیگل (پنجاب پولیس) اور دیگرسرکاری محکموں کی بھرتیوں کے ٹیسٹ شامل ہیں یہ امتحانات لاہورمیں منعقد ہونا تھے جن کا مقصد مجموعی طورپر434 آسامیوں پر بھرتی کرنا تھا۔

پنجاب حکومت کا 30 ہزار نئی اسکالر شپس کا اعلان

کمیشن کے ترجمان کے مطابق ان امتحانات میں 8 ہزارسے زائد امیدواروں نے شرکت کرنی تھی جنہیں اب انتظارکرنا ہوگا۔

نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا جس کیلئے امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پی پی ایس سی کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا چینلزسے باخبررہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top