انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت، 5 دریاؤں کا پانی کوٹ مٹھن میں جمع ہو کر روجھان کی طرف بڑھ رہا ہے
روجھان: دریائے سندھ میں سیلابی کیفیت خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے علاقے کے مکینوں کو فوری طورپرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
دریائے راوی کا پانی لاہور میں داخل ، متعدد بستیاں خالی کروا لی گئیں
حکام کے مطابق دریائے سندھ سمیت تمام پانچوں دریاؤں کا پانی کوٹ مٹھن کے مقام پر جمع ہو رہا ہے جو آئندہ چند روز میں روجھان سے گزرے گا۔
انتظامیہ کے مطابق ہفتہ، اتواراورپیرکے روز 10 سے 12 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا روجھان کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس خطرے کے پیش نظر ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ اور مقامی رضا کار سرگرم عمل ہو چکے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ کشتیوں اوردیگروسائل کے ذریعے نقل مکانی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔