وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، ریلیف آپریشنز پر بریفنگ لی

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، ریلیف آپریشنز پر بریفنگ لی


وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

فضائی جائزے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں ریسکیو آپریشن پر بریف کیا گیا۔

سیلاب سے شدید تباہی، بروقت امداد سے جانیں بچائیں، مریم نواز

وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورت حال سے بچاؤ اور ریلیف آپریشن میں ضروری اقدامات کی ہدایات دیں۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو نارووال میں سیلاب صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top