سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل


سیلابی بی صورتحال کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح دس سے رات دس بجے تک معطل کر دیا گیا۔

فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، ترجمان ایئر سیال کے مطابق سیلابی پانی ایئرپورٹ کے کچھ حصے میں داخل ہوا ہے، انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اورمشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

ترجمان نے مزید بتایا کہ پانی کو مشینری کے ذریعے نکالا جا رہا ہے، ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں۔ ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ ترمرکزی حصہ محفوظ ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top