اسلام آباد: پاکستانی طلبا اب 24 گھنٹے میں اپنے سرٹیفکیٹس کی آن لائن تصدیق کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے تیار کردہ کسٹمر کیئر ڈیسک (سی سی ڈی) پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ جس کا مقصد طلبا کی تعلیمی دستاویزات کی تصدیق اور طلبا کو دیگر خدمات فراہم کرنا ہے۔
انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) غلام علی ملاح نے کہا کہ اب طلبا آن لائن سروس کے ذریعے کسٹمر کیئر ڈیکس پر اپنی اسناد کی تصدیق کر سکیں گے۔ اور طلبا کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی اسناد کی تصدیق کا مرحلہ بھی دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے طلبا اپنی اسناد کی تصدیق اور دیگر عوامل میں شکایات ہفتے میں ساتوں دن اور چوبیس گھنٹے کسٹمر کیئر ڈیسک پر کر سکیں گے۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود پاکستانی طلبا یا والدین آئی بی سی سی کے کسٹمر کیئر ڈیسک پر ای میل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ مومن میں تعلیمی ادارے 7 روز کیلئے بند
غلام علی ملاح نے کہا کہ ای میل کا جواب 24 گھنٹے میں دیا جائے گا۔ اور عوام کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ 6 ماہ تک ہم نے نیٹا ورژن رکھا جسے اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔