بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 17 کھلاڑیوں کے لیے اعزازیہ دینے کا اعلان

بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 17 کھلاڑیوں کے لیے اعزازیہ دینے کا اعلان


اعزازیہ ڈومیسٹک ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو دیا جائے گا جب کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 3 مختلف کیٹگری میں کھلاڑیوں کو اعزازیہ دے گی۔

اے کیٹگری میں 2 کھلاڑی نثار علی اور محمد راشد کو رکھا گیا ہے جب کہ بی کیٹگری میں 4 کھلاڑی سانول شہزادہ، نعمت اللہ، اسرار حسن اور ثنا اللہ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، سی کیٹگری کے 11 کھلاڑیوں میں بدر منیر، کامران اختر، ادریس سلیم، طلحہ اقبال، ہارون خان ، مطیی اللہ، نصیب اللہ ، بابر علی، محمد صفدر، انیس جاوید ریاست خان شامل ہیں۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اے کیٹگری کو ماہانہ 26 ہزار 500 روپے ادا کرے گا، بی کیٹگری کو 21 ہزار 500 جب کہ سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 18 ہزار 500 روپے اعزازیہ دے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل 17 بہترین پرفارمرز کو 6 ماہ تک اعزازیہ دے گی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پی سی بی نے سالانہ گرانٹ بڑھانے کی درخواست کی تھی جو منظور نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے سالانہ گرانٹ 2کڑور 90 لاکھ سے بڑھا کر 3کڑور 30 لاکھ کرنے کی درخواست کی تھی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top