پاکستان کسٹمز کا جدید اے آئی پر مبنی نظام

پاکستان کسٹمز کا جدید اے آئی پر مبنی نظام


پاکستان کسٹمز نے تجارتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی بہتر کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ویریفیکیشن سسٹم متعارف کرا دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اے آئی اسکینرز سے کارگو کلیئرنس کا وقت کم ہوا ہے، نیا اے آئی رسک مینجمنٹ سسٹم مزید مؤثر سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی اصلاحات کا مقصد درآمدات و برآمدات کے عمل کو تیز اور شفاف بنانا، تاجروں کو سہولت فراہم کرنا اور اسمگلنگ کے امکانات کم کرنا ہے۔

سی ڈی اے کا بڑا اعلان، اسلام آباد میں 30 مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت

پاکستان کسٹمز کی ان اصلاحات کے تحت فیس لیس اسسمنٹ متعارف کیا گیا ہے، جبکہ اپیلوں کے لئے آزاد افسران کا نظام بھی نافذ کیا گیا ہے، تاکہ غیر جانبداری یقینی بنائی جاسکے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top