سیالکوٹ میں بارشوں کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
سیالکوٹ میں 335 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، رنگ پورہ، علامہ اقبال چوک، دارا آرائیاں، پریم نگر سمیت متعدد علاقے زیر آب آ گئے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے، نالہ ڈیک میں طغیانی سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے 7 اضلاع میں فوج طلب، سیلاب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
آج 27اگست 2025 کو ضلع سیالکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لوکل تعطیل کا اعلان کردیا ہے، شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ شہری اپنے گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت سفر سے گریز کریں، شہری دریاؤں اور ندی نالوں پر ہرگز نہ جائیں، دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔ خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔