ای سی سی نے کیپٹو پاور کنزیومرزلیوی سے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی منظوری دے دی ، پاور ڈویژن کا تجویز کردہ میکنزم بھی منظور کرلیا گیا،منصوبہ پاک آذربائیجان دوستی، تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنائے گا۔
جولائی 2025:پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6.42فیصد اضافہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا،جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی وی کیلئے 11 ارب روپے کی تکنیکی اضافی گرانٹ کی سمری پر غورہوا،کمیٹی نے پی ٹی وی کیلئے3 ارب 81 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ،گرانٹ تنخواہوں، پینشن اور آپریشنل اخراجات کی ادائیگی کیلئے ہوگی۔
گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی ،متاثرہ خاندانوں کیلئے 3 ارب روپے ریلیف پیکج منظور کیا گیا،رقم خیموں، ادویات، خوراک اور دیگر ضروری سامان پر خرچ ہوگی۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف کارروائی سے روک دیا
اس کے علاوہ پیٹرولیم ڈویژن کی سی اینرجیکو کمپنی کے پیٹرولیم لیوی واجبات کی سمری پر غور ہوا،ای سی سی نے واجبات کی ریکوری کے لیے سیٹلمنٹ فریم ورک کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے پیٹرولیم لیوی کی تمام رقم معاہدے کے تحت وصول کرنے کی ہدایت بھی کردی۔