ایران کویورینیئم افزودگی کا بنیادی حق حاصل ہے: روسی صدر

ایران کویورینیئم افزودگی کا بنیادی حق حاصل ہے: روسی صدر


ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور روسی صدرپیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایران کویورینیئم افزودگی کا بنیادی حق حاصل ہے۔

ایرانی میڈیا نے مسعود پزشکیان اور صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں صدور نے ایران کے جوہری توانائی پروگرام پرگفتگو کی، اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ تہران جوہری ہتھیار بنانےکی کوشش نہیں کرےگا۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایران کویورینیئم افزودگی کا بنیادی حق حاصل ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کےدوران ملاقات پراتفاق کیا اور الاسکا میں روس امریکا سربراہی اجلاس کےنکات پربھی تبادلہ خیال کیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top