این ڈی ایم اے نے پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب اور پاکپتن میں بارشیں متوقع ہیں۔
بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کی بھی توقع ہے۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
نیلم ویلی، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ اور مظفرآباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خطرناک ہیں، اگلے سال سیلاب کی شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت بڑھتا رہا تو جلد گلیشئرختم ہو جائیں گے، مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا۔