یوٹیوب نے امریکہ میں نابالغ بچوں کی شناخت کیلئے اے آئی کا استعمال شروع کر دیا

یوٹیوب نے امریکہ میں نابالغ بچوں کی شناخت کیلئے اے آئی کا استعمال شروع کر دیا


کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکہ میں بچوں کی حفاظت کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر بالغ ظاہر کرنے والے بچوں کی شناخت کے لیے اے آئی کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔ تاکہ حساس مواد سے نابالغ بچوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ نئی حفاظتی تدبیر امریکہ میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔ کیونکہ گوگل کی ملکیت والی یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نابالغ بچوں کو حساس نوعیت کے مواد سے دور رکھا جا سکے۔

یوٹیوب کے یوتھ ڈائریکٹر برائے پروڈکٹ منیجمنٹ جیمز بیسر نے کہا کہ مشین لرننگ کے نام سے مشہور اے آئی کے ایک ورژن کو صارفین کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ جس میں مختلف عوامل جیسے دیکھی جانے والی ویڈیوز کی نوعیت اور اکاؤنٹ کی مدت شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ہمیں صارف کی عمر کا اندازہ لگانے کی اجازت دے گی۔ اور پھر اس سگنل کو استعمال کرتے ہوئے چاہے اکاؤنٹ میں پیدائش کا دن کچھ بھی ہو۔ صارف کو اس کی عمر کے مطابق مصنوعات اور حفاظتی تجربات فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا

جیمز بیسر نے کہا کہ ہم نے اس طریقے کو دیگر مارکیٹس میں کچھ عرصے تک استعمال کیا ہے۔ جہاں یہ اچھی طرح کام کر رہا ہے۔ عمر کا اندازہ لگانے والا یہ ماڈل پہلے سے موجود ٹیکنالوجی کو بہتر بناتا ہے۔ جو صارف کی عمر کا تعین کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اگر یوٹیوب کو لگے گا کہ صارف نابالغ ہے۔ تو اسے اطلاع دی جائے گی اور اس کے پاس اپنی عمر کو تصدیق کرنے کا آپشن ہو گا۔ جس کے لیے کریڈٹ کارڈ، سیلفی یا حکومتی شناختی کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top