خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر معاوضے کا پیکیج ڈبل کر دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوصی پیکج کے تحت جاں بحق افراد کے معاوضے کا پیکیج 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ، معاوضوں کی ادائیگی کے لیے تمام اضلاع کو 85 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ہمارے پاس وسائل موجود ہیں، کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، علی امین گنڈاپور
ان کا کہنا تھا کہ کل وزیراعلیٰ نے سوات میں سیلاب متاثرین کو معاوضوں کے چیکس تقسیم کیے ہیں، آج سے باضابطہ طور پر تمام متاثرہ اضلاع میں معاوضوں کے چیکس کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ندی نالوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔