ملکہ کوہسار مری میں شدید بارشوں کی وجہ سے دو دن اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مری میں اگلے دو روز اسکول بند رہیں گے۔ سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق منگل 19 اگست اور بدھ 20 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
مری میں تیز بارش کے باعث ندی نالے بپھر گئے ہیں، کہوٹہ جی پی او چوک مال روڈ پر پانی تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے، دوسری جانب گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ سے مری اور ایبٹ آباد کو ملانے والی شاہراہ بند ہو گئی ہے۔
موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بونیر میں رابطہ پلوں کے بہہ جانے کا خدشہ
واضح رہے کہ مری میں کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،اس سلسلے میں انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو الرٹ بھی جاری کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنر مری نے کہا ہے کہ عوام بارشوں کے دوران ندی نالوں سے دور رہیں،مری میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔