سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عدالتی فیسوں میں اضافہ آئین اور قانونی پالیسی کے منافی ہے،اضافہ غریب طبقے کو سپریم کورٹ تک رسائی سے محروم کر دے گا۔
عدالتی فیسوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے بار کا کہنا تھا کہ عدالتی فیسوں میں اضافہ صرف محروم طبقات کو متاثر کرے گا،اشرافیہ طبقہ مہنگی عدالتی کارروائی برداشت کر سکتا ہے۔
سونے کی قیمت میں200 روپے فی تولہ کمی
فیس اور دیگر چارجز میں اضافے پر نظر ثانی کی جائے،فیسوں میں اضافہ واپس لیا جائے تاکہ سستا اور فوری انصاف فراہم ہو سکے۔
فیس میں اضافہ غریب کو اعلیٰ عدالت سے انصاف لینے سے روکے گا۔