سپریم کورٹ

سپریم کورٹ


سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 اپیلوں پر سماعت کی ، متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ضمانت کی درخواست میں فائنڈنگ دی گئی ہیں، ضمانت کے فیصلے میں فائنڈنگ ٹھیک ہے یا نہیں، اس کو فی الحال ٹچ نہیں کرنا ، فی الحال ابھی ہم قانونی معاملات میں نہیں جائیں گے۔

یاسمین راشد ، عمر سرفراز ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم

چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی قانونی فائنڈنگ کو ٹچ کیا تو کسی ایک کے لیے کیس متاثر ہو سکتا ہے، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ دونوں سائیڈ کے وکلا قانونی سوالات پر معاونت کریں۔

بعد ازاں عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top