جانیے انگور کے جادوئی فوائد جان کر عقل دنگ رہ جائے گی

جانیے انگور کے جادوئی فوائد جان کر عقل دنگ رہ جائے گی


انگور صرف دیکھنے میں خوبصورت نہیں ہوتے بلکہ ان کا ذائقہ بھی بہترین ہوتا ہے۔

یہ پھل کافی میٹھا ہوتا ہے اور سائنسدانوں کے خیال میں یہ کسی سپر فوڈ سے کم نہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتائی گئی۔

ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور ایسا پھل ہے جو کسی سپر فوڈ کی طرح پورے جسم کی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ انگوروں میں 1600 سے زائد مرکبات بشمول اینٹی آکسائیڈنٹس اور فلیونوئڈز سمیت دیگر پولی فینولز مرکبات موجود ہوتے ہیں۔

پولی فینولز اور دیگر مرکبات سے خلیاتی افعال بہتر ہوتے ہیں۔

تحقیق میں 60 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ اس پھل کو کھانے سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ یہ خون کی شریانوں کو سکون پہنچانے اور خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے۔

اسی طرح یہ پھل دماغی صحت کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس سے دماغی میٹابولزم صحت مند ہوتا ہے اور دماغی افعال کو فائدہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انگور کھانے سے جِلد کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود مرکبات سورج کی روشنی میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق معدے اور بینائی کی صحت کے لیے بھی یہ پھل بہترین ثابت ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اسے کھانے سے جسم کے مختلف حصوں کے جینز کے درمیان تعلق زیادہ بہتر ہو جاتا ہے جس کے باعث انگوروں کو کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہوئے۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top