پاکستان نے اپنی پہلی ای اسپورٹس پالیسی تیار کردی ہے، ملک میں اسپورٹس فیڈریشن تشکیل دی جائے گی۔
ای اسپورٹس پالیسی کا مقصد اسپورٹس ٹریننگ پروگرام، اکیڈمیز اور ڈیجیٹل گیمنگ میدانوں کو شروع کرکے ملک کے اسپورٹس ایکو سسٹم کے ضابطے اور ترقی کی نگرانی کرنا ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی پہلی قومی اسپورٹس پالیسی تیار کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کر رہا ہے اور اس کوشش کو شکل دینے میں مدد کے لیے غیر ملکی فیڈریشن سے مدد طلب کی ہے۔
ناروے کپ فٹبال، پاکستانی فٹبالر امان اللہ بلوچ اوسلو میں لاپتہ
انہوں نے کہا کہ قومی اسپورٹس پالیسی کا بنیادی مقصد باضابطہ طور پر اسپورٹس کو ایک اقتصادی شعبے کے طور پر تسلیم کرنا اور نوجوانوں کی جدت اور روزگار کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم تک رسائی کے دروازے کھولنا ہے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ ہمارے پاس بے پناہ نوجوان ٹیلنٹ ہے، ہم پاکستانی ڈویلپرز کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنا چاہتے ہیں۔