اسٹاک ایکسچینج

اسٹاک ایکسچینج


سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ، دوسری جانب امریکی ڈالر بھی گراوٹ کا شکار ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 46 ہزار 3378 کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 45 ہزار کی حد عبور کر لی

گزشتہ روز بھی انڈیکس نے بڑی چھلانگ لگا کر پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 46 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 46 پیسے کا ہو گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top