عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔
ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کے مطابق یہ سرمایہ کاری کمپنی کے نئے “امریکن مینوفیکچرنگ پروگرام” کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایپل کی پیداواری صلاحیت اورسپلائی چین کوامریکا منتقل کرنا ہے۔
دیوالیہ امریکا آج سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا، ٹرمپ کا معیشت پر دعویٰ
ٹم کُک نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری اُس 500 ارب ڈالر کے علاوہ ہے جس کا اعلان فروری 2025 میں کیا گیا تھا ہم اپنی مجموعی سرمایہ کاری کوچارسال میں 600 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف رکھتے ہیں۔
سی ای اوایپل نے واضح کیا کہ اس منصوبے سے لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی اورامریکی ٹیکنالوجی شعبہ مزید خود کفیل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی امریکی معیشت کے ساتھ مضبوط تعلق برقراررکھے گی اورمینوفیکچرنگ کے لیے نئی فیکٹریوں، سپلائرزاور ٹیکنالوجی ہبزکا قیام عمل میں لایا جائے گا۔