کراچی، گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی امریکا میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پرتفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
کراچی ،سرکاری گاڑیوں کی قواعد کے خلاف استعمال کی شکایات پرمحکموں کوانتباہی نوٹسز
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے انہیں زائرین کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا جس پرفوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں وزیر مملکت طلال چوہدری سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، زائرین کی خدمت اورانکے مسائل کا حل میری ترجیح ہےاورتمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔