اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے نیو چھٹہ بختاور میں موسلادھار بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی متعدد گھروں میں داخل ہو گیا، جس سے رہائشیوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش
مکینوں کے مطابق بارش کے بعد علاقہ کئی گھنٹوں تک پانی میں ڈوبا رہا، جس کے باعث روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے کی کوششیں کیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے فوری کوئی امدادی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اورمستقل حل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔