لاہور، پاکستان تحریک انصاف کی کال پرمختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کوحراست میں لے لیا تاہم شام کے وقت تمام گرفتارافراد کورہا کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دیگرمقامات پرنکالی گئی ریلیوں میں شرکت کرنے پرڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی، ارکان اسمبلی فرخ مون، خواجہ صلاح الدین، شعیب امیر، امان اللہ خان، اقبال خٹک اور پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار سمیت 12 افراد کوحراست میں لیا گیا تھا۔
احتجاج کے نام پر قومی مؤقف کو نقصان نہ پہنچایا جائے،اسپیکر پنجاب اسمبلی
ڈی ایچ اے رہبر ایوان عدل اوردیگر نکالی گئی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، گاڑیوں کے شیشے توڑے اور متعدد افراد کو زدوکوب کیا۔
معین قریشی نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت نے مقبوضہ کشمیرسے بڑھ کر فسطائیت کا مظاہرہ کیا۔
پولیس کے مطابق کارروائیاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی گئیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔