بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش کی گئی تاہم اس بار خود بھارتی فوج نے ہی بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔
آج بھارتی میڈیا کی جانب سے خبر نشر کی گئی جس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔
میڈیا پر یہ خبر نشر ہونے کے ساتھ ہی متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اس حوالے سے ٹوئٹ کی۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد خود بھارتی فوج نے بھارتی میڈیا کے ان جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایل او سی پر پونچھ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں جوکہ غلط ہیں، ایل او سی پر جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ اس قبل بھی پاکس بھارت گشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے غیر ذمہ داری اور صحافتی بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلائی جارہی تھیں۔