January 22, 2025
الیکٹرک گاڑیاں، اے ڈی ایم گروپ کا پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

الیکٹرک گاڑیاں، اے ڈی ایم گروپ کا پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری


اے ڈی ایم گروپ نے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر بھمبھانی نے کہا کہ اے ڈی ایم گروپ مقامی صارفین کو ماحول دوست آٹوموبائل فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک اسٹیشن قائم کیا جائے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کی جائے گی۔

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد کمی آ گئی

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ایک بار چارج ہونے پر 300 کلومیٹر تک چل سکتی ہیں، وزیرصنعت نے کہا کہ حکومت ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور وزارت صنعت و پیداوار تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے تاکہ ایک ہموار عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے سبز توانائی پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں ایک حقیقت بن چکی ہیں، رانا تنویر نے الیکٹرک گاڑیوں کے فوائد پر روشنی ڈالی جس میں روایتی گاڑیوں کے مقابلے ان کی کم قیمت اور ایندھن کی بچت بھی شامل ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *