انسٹا گرام نے بھی لائیو اسٹریمنگ کیلئے فالوورز کی تعداد مقرر کر دی

انسٹا گرام نے بھی لائیو اسٹریمنگ کیلئے فالوورز کی تعداد مقرر کر دی


کیلیفورنیا: اب صرف وہ افراد ہی فوٹو شیئرنگ ایپ میں لائیو اسٹریم کرسکیں گے جن کے فالوورز کی تعداد کم از کم ایک ہزار ہو گی۔

اگر آپ انسٹا گرام پر لائیو اسٹریمنگ کرنا پسند کرتے ہیں تو ایک بڑے دھچکے کے لیے تیار ہو جائیں۔ اب انسٹا گرام کی جانب سے صارفین پر ایک پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت ایک ہزار فالوورز رکھنے والے ہی لائیو اسٹریمنگ کر سکیں گے۔

اس سے قبل انسٹا گرام پر ہر فرد ہی لائیو اسٹریمنگ کر سکتا تھا چاہے اسے کوئی فالو کرتا ہو یا نہ کرتا ہو۔

کمپنی کی جانب سے کم فالوورز والے صارفین کو ایک نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا کہ آپ کا اکاؤنٹ لائیو اسٹریمنگ کا اہل نہیں۔ اور ہم نے اس فیچر کو استعمال کرنے کی اہلیت کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب صرف ایک ہزار یا اس سے زائد فالوورز رکھنے والے پبلک اکاؤنٹس ہی لائیو ویڈیوز تیار کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپر انٹیلیجنس خود مختاری اور تخلیقی قوتوں کے اظہار کا نیا دور ثابت ہوگا، مارک زکربرگ

کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں تصدیق کی گئی کہ یہ کوئی بگ نہیں بلکہ ایسا کمپنی نے خود کیا ہے۔ انسٹا گرام کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد لائیو اسٹریمنگ کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

کم فالوورز رکھنے والے صارفین نے اس تبدیلی کو زیادہ پسند نہیں کیا۔ جبکہ ایسے صارفین بھی اب لائیو اسٹریم نہیں کرسکیں گے۔ جن کے فالوورز کی تعداد تو ایک ہزار سے زائد ہو گی مگر ان کا اکاؤنٹ پرائیویٹ ہو گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹا گرام کی جانب سے یہ تبدیلی بھی بظاہر ٹک ٹاک سے متاثر لگتی ہے۔ ٹک ٹاک میں بھی ایسے صارفین ہی لائیو اسٹریم کرسکتے ہیں۔ جن کے فالوورز کی تعداد مخصوص حد تک ہوتی ہے۔

فیس بک پر بھی کم از کم 100 فالوورز والے اکاؤنٹس کو لائیو اسٹریمنگ کی اجازت ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top