جولائی میں معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں

جولائی میں معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں


پاکستان میں جولائی 2025 کے دوران معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی 2024 میں پاکستان بھر میں 9 فیصد کم بارش ہوئی تھی، رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں اس سال بارشیں معمول سے زیادہ ہوئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں پنجاب میں معمول سے 58 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ گلگت بلتستان میں 54 فیصد،بلوچستان میں 39 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

حسن ابدال ، گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، 5 افراد لاپتہ ، 5 کو بچا لیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 2، آزاد کشمیر میں 15 فیصد زائد بارش ہوئی جب کہ سندھ میں جولائی کے دوران بارش میں 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال جولائی 2024 میں آزاد جموں و کشمیر میں معمول سے 46 فیصد کم بارش ریکارڈ ہوئی، گلگت بلتستان میں 65 فیصد، خیبر پختونخوا میں 21 فیصد کم بارش ہوئی تھی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top