موسم کا حال بتانے والوں نے ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں برسنے کی پیش گوئی کر دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا جاری اسپیل مزید دو روز چلے گا۔ اس کے بعد اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جولائی میں مجموعی طور پر 25 فیصد زائد بارشیں ہوئیں البتہ سندھ میں کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ اگست کے مہینے میں معمول کے مطابق یا زیادہ بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی24گھنٹے کی بارشوں پر مون سون فیکٹ شیٹ جاری
واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہوئی جبکہ مزید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔