January 23, 2025
نمرہ خان واقعے پر پیشرفت، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

نمرہ خان واقعے پر پیشرفت، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ نمرہ خان واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔ خاتون سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی ہے۔

ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار شہری کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نمرہ خان شدید علیل، مداحوں سے دُعا کی اپیل

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اداکارہ نمرہ کو سڑک کنارے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعہ 11 اگست کو رات 7 بج کر 21 منٹ پر پیش آیا تھا۔

حکام کے مطابق اداکار نمرہ کے قریب ایک موٹرسائیکل کو رُکتے دیکھا جاسکتا ہے، موٹرسائیکل سوار کو دیکھ کر نمرہ خان سڑک کی طرف جاتی ہیں۔ اداکارہ کے اشارے پر سڑک پر ایک گاڑی کو رُکتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ موٹرسائیکل سوار شخص گاڑی کو دیکھ کر فوراً بھاگ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نمرہ خان نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں اتوار کی رات کراچی کے مشہور ہوٹل کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جسے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ناکام بنایا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *