شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کو بھی کرفیو نافذ

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کو بھی کرفیو نافذ


شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں اتوار کو کرفیو کے نفاذ میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 جولائی بروز اتوار کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ رہے گا۔ کرفیو کا نفاذ صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کے لیے ہے۔

انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سزائیں دینے والے خوفزدہ لوگوں سے ہمیں کوئی ڈر نہیں، علیمہ خان

نوٹیفکیشن میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں ہفتے کو بھی کرفیو لگایا گیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top