حماس کا تل ابیب پر راکٹ حملہ

حماس کا تل ابیب پر راکٹ حملہ


غزہ سے اسرائیل کی جانب فائر کیا گیا راکٹ اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو ناکام بناتے ہوئے تل ابیب کے ساحل پر گرا لیکن وہاں کسی قسم کا ہنگامی سائرن سنائی نہیں دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ سے وسطی اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کیا گیا جو اسرائیل میں تل ابیب کے ساحل سے ٹکرایا۔

اسرائیلی ڈیفینس فورس نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ غزہ سے فائر کیا جانے والا راکٹ تل ابیب کے ساحل پر گرا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس حملے کے دوران تل ابیب میں ہنگامی سائرن بھی نہیں سنائی دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی ڈیفینس فورس کا کہنا ہے کہ غزہ سے فائر کیا گیا یہ دوسرا راکٹ ہے جسے ناکام بنادیا گیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top