پنجاب، کے پی سمیت مختلف شہروں میں 18 اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان

پنجاب، کے پی سمیت مختلف شہروں میں 18 اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان


پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں کل سے 18 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا اسپیل اگلے 2 روز میں بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14 سے 18 اگست تک بارش کا امکان ہے جبکہ جڑواں شہروں سمیت پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

موسم کا حال دیکھنے والے نے بتایا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اورجہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بادل برسیں گے۔

سعودی عرب: محکمہ موسمیات نے شدیدبارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ، بونیر، مردان، مہمند، کرم، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ میں بارش متوقع ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے شہر ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ کے شہر خیر پور، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں بھی بادل برسیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top