اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے موجودہ بارشوں کا اسپیل مزید 3 روز جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز 200 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ جبکہ کچھ علاقوں میں معمول اور کچھ میں حد سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ چکوال میں 36 گھنٹے میں 245 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پاکستان بھر میں گزشتہ سیزن سے 70 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اور اگست میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو 10 سال قید کی سزا
مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ اگست میں بھی 30 فیصد زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ اور جب زیادہ بارش ہو تو لوگ اس کو کلاؤڈ برسٹ کہنا شروع ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے۔