پی ٹی اے نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیا

پی ٹی اے نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کر لیا


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمز کی بندش کے لیے نیا پلان تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کر لیا۔ جس کے بعد 3 فیز میں سموں کو بند کیا جائے گا۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مشکل فیصلوں کے بعد معیشت بحال ہونا شروع ہو گئی، رانا تنویر حسین

ذرائع کے مطابق تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔

سمز کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top