حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، معاہدے پر عمل در آمد کروائیں گے، حافظ نعیم

حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، معاہدے پر عمل در آمد کروائیں گے، حافظ نعیم


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں، معاہدے پر عمل در آمد کروائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے راولپنڈی میں تاریخی دھرنا دیا،ہر کوئی مہنگی بجلی اور مہنگے پیٹرول سے پریشان ہے۔حکومت نے تحریری معاہدہ کرکے مطالبات مان لیے۔

مستونگ میں فائرنگ ،ڈپٹی کمشنرپنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق

جس کی کوئی آوازنہیں، جماعت اسلامی اس کی آواز بنے گی،بجلی سستی ہوگی، ٹیکسز بھی کم کریں گے،اگر معاہدے پر عمل نہیں ہوا تو ڈی چوک جائیں گے،پورے پاکستان سے مارچ کی شکل میں اسلام آباد چلیں گے۔

ہمارا ایجنڈا واضح ہے، یہ ذاتی نہیں عام شہریوں کے مسائل ہیں،کسی بھی قسم کا ناجائز ٹیکس منظور نہیں،آئی پی پیز کے حوالے سے پیش رفت ہورہی ہے۔

ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

ہر سیاسی جماعت کے دور میں آئی پی پیز سے معاہدے ہوئے،یہ آئی پی پیز والا فراڈ ہرگز قابل قبول نہیں، مکمل جانچ پڑتال کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top