کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری جمعہ گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے 75 کلوگرام سے زائد ناقص اورمضرصحت گوشت برآمد کیا گیا ہے، کارروائی کے دوران گوشت کی ترسیل میں استعمال ہونے والا ایک لوڈررکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
ملک کے تین بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گوشت مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کیا جا رہا تھا، جو شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا تھا۔
مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتارافراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔