ریڈیو پاکستان کی معروف صداکارہ یاسمین طاہر انتقال کر گئیں

ریڈیو پاکستان کی معروف صداکارہ یاسمین طاہر انتقال کر گئیں


لاہور سے تعلق رکھنے والی ریڈیو پاکستان کی سینئر صداکارہ یاسمین طاہر 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق یاسمین طاہرگزشتہ چند دنوں سے لاہورکے ایک مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں، انہوں نے 1958 میں ریڈیو پاکستان لاہورسے اپنے نشریاتی سفرکا آغاز کیا۔

شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری کے لئے امریکہ منتقل

اپنی منفرد اورجاذبِ سماعت آواز کی بدولت وہ جلد ہی سننے والوں کی پسندیدہ صداکارہ بن گئیں، انہوں نے 37 سال تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہ کرمتعدد پروگرامزمیں اپنی آوازکا جادوجگایا۔

ان کے انتقال پرنشریاتی اورادبی حلقوں میں گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top