ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 143 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے ہو گیا۔
سونا اڑھائی ہزار روپے سستا ، فی تولہ 3 لاکھ ، 53 ہزار کا ہو گیا
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 351 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 48 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 12 روپے ہوگئی۔